اسرائیل سے متعلق عمران خان نے عرب ممالک کو کشمکش سے نکالا، پیر نور الحق قادری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

noor ul haq qadri
noor ul haq qadri

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کاایک بڑا کرادر تھا ،علما نے یہ نہیں پوچھا کہ قائد اعظم سنی ہے یا شیعہ،آج بھی ہمیں تعمیر پاکستان کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے ۔

اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اوردوسرا بین المسالک ہم آہنگی، مجھے عجیب لگتا جب کسی مندر یا گردوارہ سے اسلام کو خطرہ ہوجاتا ہے کیا اسلام کی جڑیں اتنی کمزور ہیں کہ مندر یاگردوارہ بننے سے اسلام کو خطرہ لاحق ہوجائے ۔پاکستان کو نظر یاتی اساس سے کو ئی نہیں ہٹا سکتا ۔

وہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار ’’تعمیر پاکستان میں مذہبی رہنما وں کاکردار‘‘کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقر یب سے پیر سید حبیب عرفانی ، پروفیسر محمود غزنوی و دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہم میں ایک مذہب کا رشتہ ہے اور دوسرا انسانیت کارشتہ ہے آئین پاکستان مذہبی آزادیوں کی پاسداری کا حکم دیتا ہے، مذہب اورانسانیت کے رشتے سے سب بھائی بھائی ہیں ہمارا تیسرا رشتہ پاکستانیت کا ہے۔

پاکستان ہندو،مسلم، سکھ اور عیسائی سب کا ہے ،ہمارامشرق اور مغرب سے موازنہ کریں کہ وہ اقلیتوں کو کتنے حقوق دئیے ہیں،مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم اس سے نکل جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق نے کہاکہ ملک کو ایک سازش کے تحت اسی اور نوے کی دہائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنی شیعہ کارڈ کے زریعے اختلاف کو ہوا دی جارہی ہے ۔

اس اختلاف نے بہت سے مسلم ممالک کو تباہ کیا ہے ۔ہم اب اس کارڈ کو استعمال نہیں ہو نے دیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف تمام شہر یوں کوبرابر کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاک فوج نے مذہبی منافرت لسانیت اور قومیت پرستی کے خاتمہ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جو کوئی سازش کرے گا وہ امریکا بھاگا ہو یا لندن اس کو واپس لاکر سزا دیں گے۔

عمران خان نے صرف مظلومیت کی بنیاد پر فلسطین کا ساتھ دیا ہے، عمران خان نے عرب ممالک کو اس کشمکش سے نکالا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی قوم جعلی وزیراعظم کو نکالنے کیلئے تیار ہے ،شرجیل میمن

عرب ممالک عمران خان کے فلسطین کے بارے میں واضع موقف کی وجہ سے کشمکش سے باہر نکلے۔پاکستان کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔پاکستان سو سال تک زندہ رہنے والا ملک نہیں یہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔

Related Posts