پادریوں پر حملہ، مسیحی اتحاد برقراررکھیں،حکومت سیکورٹی یقینی بنائے، بشپ بینی، فادرآشرلیاقت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pastor attack: Bishop benny mario and fr Ashraf Liaquat urges security, unity

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آرچ بشپ کراچی بشپ بینی ماریو ٹریوس اورقومی کمیشن برائے امن و انصاف کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادرآشر لیاقت نے پشاور میں پادری کے قتل وساتھی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی آپس میں اتحاد برقراررکھیں اورحکومت مسیحیوں کی سیکورٹی یقینی بنائے۔

آرچ بشپ کراچی بشپ بینی ماریو ٹریوس کاکہنا ہے کہ ہم پادری پیٹرک نعیم اور ساتھی ولیم سراج پر حملے کی شدید مذمت اورمتاثرہ مسیحی پادریوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر قومی امن و انصاف کمیشن ریورنڈ فادرآشر لیاقت کا کہنا ہے کہ پادریوں پر حملے نے پاکستان میں تمام مسیحی برادری کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں، انہیں جلد سے جلد گرفتار کیا جائے، اور سزا دی جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہوسکے۔

مزید پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ ریاست کیلئے نیا امتحان

آرچ بشپ اور ڈائریکٹر قومی کمیشن کا مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ واقعے سے مسیحی برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے جس سے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی بھی متاثر ہوئی ہے۔ دونوں مسیحی رہنماؤں نے چرچ آف پاکستان کے اراکین سے ہمدردی اور اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

آرچ بشپ نے مسیحی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے اور جاں بحق اور زخمی پادریوں کودعاؤں میں یاد رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واقعے پر حکومت سے فوری اور سخت ایکشن لینے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کی سیکورٹی یقینی بنانا ہوگی۔

واضح رہے کہ پشاور میں اتوار کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پادری ولیم سراج موقع پر ہلاک جبکہ ان کے ساتھی پیٹرک نعیم زخمی ہو گئے تھے۔

Pastor attack: Bishop benny mario and fr Ashraf Liaquat urges security, unity

گل بہار پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور میں رنگ روڈ پر واقع مدینہ مارکیٹ کے پاس دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں پادری شہیدان آل سینٹ چرچ میں عبادات ختم ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے۔

 

Related Posts