پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کریڈٹ نواز شریف اور مریم کو جاتا ہے، پرویز الہٰی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کریڈٹ نواز شریف او ر مریم کو جاتا ہے، پرویز الہٰی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کریڈٹ نواز شریف او ر مریم کو جاتا ہے، پرویز الہٰی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی، اس دوران سیاسی، ملکی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر 35 روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے اسحق ڈار نے قوم کو سلامی دی ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں،حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ: حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گی

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں،موجودہ حکومت میں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔

Related Posts