انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار
انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز ، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 722 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 722  سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے 70 کلو 277 گرام چرس، 01 کلو 442  گرام ہیروئن اور 01 کلو 389 گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 99  سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 09 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01  ڈاکو ہلاک جبکہ 12 زخمیوں سمیت 19 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ڈاکوؤں سے 08 موٹرسائیکلیں اور 16 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 09 ملزمان گرفتار کر کے 04 چوری اور چھینی کی گئیں گاڑیاں اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 07 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کھارادر کی “ممبئی پاؤ بھاجی” ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج

Related Posts