پاکستان کی فتوحات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں اپنی اسپورٹس مین شپ اور اسپورٹس سے متعلق فتوحات حاصل کرنے سے جانا جاتا تھا، جس میں ہاکی، اسکواش، کرکٹ اور دوسرے کھیل شامل تھے، (یہ ہم بات کررہے ہیں 1992سے قبل کی) مگر اچانک کچھ ایسا ہوا کہ پاکستان کرکٹ میں تو بارہا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتا رہا مگر دوسرے کھیلوں کے مقابلوں میں اسے مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اب اگر بات کی جائے آج کل کے نوجوانوں کی جو کہ ہر کھیل میں اور دوسرے شعبوں میں نا صرف پاکستان کے لئے فتوحات حاصل کررہے ہیں بلکہ پاکستان کا سافٹ امیج بھی دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مملکت ہے۔

اگر کھیلوں کی فتوحات کی بات کی جائے تو حال ہی میں پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا، اس کے بعد حمزہ خان نے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ آسٹریلیا میں جیتی اور پاکستان کی اسکواش میں فتوحات کی تاریخ کو دہرایا، یاد رہے اس قبل پاکستان کے جان شیر خان اور جہانگیر خان نے اسکواش سے متعلق فتوحات کا سلسلہ کئی سالوں تک اپنے نام کئے کر رکھا تھا اور طویل عرصے تک یہ دونوں ملک کا نام روشن کرتے رہے۔

اسی طرح اگر آگے بات کی جائے تو گیمرز 8 ٹیکن 7نیشن کپ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں ساؤتھ کوریا کو ہرا کر ملک کا ایک بار پھر نام روشن کیا، اس بار یہ کارنامہ پاکستان کے ارسلان عیش، عاطف بٹ اور عمران خان نے سر انجام دیا اور گیمنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، اسی طرح مختلف کھیلوں میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں شہزاد قریشی، تائی کوانڈو کے مقابلوں میں جبران اسد خان اور مظہر علی خان اور اسنوکر کے مقابلے میں حمزہ الیاس اور 7سالہ انایا نوید ڈار نے گول میڈل حاصل کرکے پاکستان کی فتوحات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ سب کارنامے اپنی جگہ لیکن یاد رہے کہ ہم نے 2020کے اولمپک میں جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں شریک ہوتی ہیں اور 100سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اور اولمپک کے میڈلز کا معیار اور حوصلہ افزائی دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہے، اس اولمپک میں پاکستان کے کھلاڑی کوئی بھی میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ابھی کہیں نہ کہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جو چیزیں درکار ہوتی ہیں ان میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور یہ کوتاہی کو ن کررہا ہے اس کا ذکر کرنا ایسا ہی کہ (بھینس کے آگے بین بجانا)۔

جتنے بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں یہ سب اپنی محنت اور اپنے بلبوتے پر کررہے ہیں، ہماری حکومت اور اسپورٹس بورڈ کو بھی ان کی حوصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر مالی طور پر اپنے کھلاڑیوں کو مضبوط کرنا چاہئے تاکہ آنے والے کل وہ پاکستان کا نام اسی طریقے سے نام بلند کرتے رہیں۔

Related Posts