پاکستان کے محمد شہزاد نے پرتگال کے NIRCمیں 2گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستان کے محمد شہزاد نے پرتگال کے NIRCمیں 2گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستان کے محمد شہزاد جوکہ ماحور شہزاد کے والد ہیں، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال نیشنل انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے۔

محمد شہزاد نے 500 میٹر اور 2 ہزار میٹر ریسز میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔

محمد شہزاد نے 60 سے 64 برس تک کی ماسٹر کیٹگری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 500 میٹر ریس میں محمد شہزاد کا وقت 1 منٹ 33 سیکنڈ جبکہ 2 ہزار میٹر میں ان کا وقت 7 منٹ 20 سیکنڈ رہا۔

مزید پڑھیں:محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

محمد شہزاد اولمپین بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ربیعہ شہزاد کے والد ہیں۔ ہونہار بیٹیوں نے تو ملک کا نام روشن کیا ہی ساتھ ہی والد نے بھی بڑا کارنامہ انجام دیا۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں