ایک اور سنگِ میل عبور،پاکستانی پی ایچ ڈی طالبہ نے دو غیر ملکی ایوارڈ جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پی ایچ ڈی طالبہ نے دو غیر ملکی ایوارڈ جیت لیے
پاکستانی پی ایچ ڈی طالبہ نے دو غیر ملکی ایوارڈ جیت لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر عائشہ اسحاق نے حال ہی میں پروفیسر ڈاکٹرعصمت سلیم کی نگرانی میں مکمل ہونے والی اپنی تحقیق کی تلخیص کے غیر معمولی ہونے کے اعتراف میں انٹرنیشنل سوسائٹی فار اسٹیم سیل ریسرچ (آئی ایس ایس سی آر)، یو ایس اے، کے دو بین الاقوامی ایوارڈ ’آئی ایس ایس سی آر میرٹ ایبسٹریکٹ ایوارڈ‘ اور ’آئی ایس ایس سی آر ٹریول ایوارڈ‘ اپنے نام کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ عائشہ اسحاق نے یہ ایوارڈآئی ایس ایس سی آر کے تحت سان فرانسسکو امریکہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کے پوسٹر سیشن میں آن لائن اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ تحقیق دراصل چوہوں کے گودوں سے نکالے گئے بنیادی خلیات کے استعمال سے اسٹروک اور دیگر امراض کے علاج سے متعلق ہے۔ عائشہ اسحاق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں پروفیسر ڈاکٹرعصمت سلیم کی نگرانی پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ترجمان کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے بائیس سو افراد شرکت کر رہے تھے جبکہ ایک ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے عائشہ اسحاق کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی دراصل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا اعتراف ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں باصلاحیت اور قابل نوجوان اسکالروں کی موجودگی ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی ہونہار طالبہ کو ان کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

Related Posts