پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے
پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں 8 اسٹیوی ایوارڈز جیت کر وطن کا نام روشن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ابھرتی خاتون تاجر اور سماجی کارکن سیدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں 6 اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے جن میں 7 چاندی اور ایک کانسی کا اسٹیوی ایوارڈ شامل ہے۔

امریکا میں ہر سال دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سیدہ آمنہ ناصر جمال کا انتخاب بزنس ویمن کی 17 ویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں 3,500 سے زائد نامزدگیوں میں حتمی طور پر 8 اقسام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایمپلائی آف دی ائیر خاتون ایگزیکٹیو ہیں۔

خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے تعلیم کے ذریعے انقلاب لانے کی مہم کی سربراہی کی۔اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کے لیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔ خواتین میں کاروبار کے لیے ایوارڈز مشہور امریکی بزنس ایوارڈز اور بین الاقوامی بزنس ایوارڈز کے تخلیق کاروں کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں۔

سیّدہ آمنہ ناصر جمال نے اس موقع پر کہا کہ مستقل کوششوں اور لگن کے ساتھ اس مقصد کے لیے اپنی این جی او کی شروعات کی اور خواتین میں تعلیم اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

آمنہ ناصر جمال کے خیال میں خواتین کو معاشرے اور سیاست کے فعال ممبرز کی حیثیت سے حصہ لینے اور اپنی برادریوں کو پرامن بنانے کے لیے کام کرنے کی مہارت اور اعتماد دینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی طاقت دریافت کرنا ایک زندگی بھر کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیت جاننے سے آپ کو ترقی حاصل ہوگی جیسے میں اِس  قابل ہوئی۔ محقق وکیل، مصنف، استاد اور کاروباری ہونے کی وجہ سے میری خدمات سے یہ نتیجہ نکلا کہ میں اپنی 5 قوتوں یعنی مستقبل کی حکمتِ عملی، تخلیقی عمل، سیکھنے، انفرادیت اور نظریے پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا یارِس کے مقابلے میں ہونڈا سٹی/سوِک کی فروخت کم ہوگئی

Related Posts