پاکستانی ڈرامے اور فلمیں نیٹ فلکس پر بھی دستیاب؟ بڑی پیشرفت سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ڈرامے
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نیٹ فلکس سمیت بڑے عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ پاکستانی فلموں، ڈراموں اور دیگر تخلیقی مواد کو دنیا بھر کے ناظرین تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے، پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر شامل کرنے کیلئے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ حکومت عالمی اسٹریمنگ سروسز کے ساتھ کھلی اور پائیدار شراکت داریاں قائم کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی بین الاقوامی سطح پر رسائی اور نمایاں حیثیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی تفریحی صنعت کو تقویت ملے گی بلکہ ملکی فلموں اور ڈراموں کی عالمی رسائی بھی مزید وسیع ہوگی جبکہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پہلے ہی دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، جس کے باعث ملک کی تخلیقی اور ثقافتی صنعت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت برآمدی حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم ویڈیو جیسے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز عالمی ناظرین تک رسائی کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم علاقائی سیاسی عوامل کے باعث پاکستانی مواد کو وہ نمایاں جگہ نہیں مل سکی جس کا وہ مستحق تھا۔حکومت نیٹ فلکس اور دیگر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے مذاکرات کررہی ہے۔

Related Posts