مولانا فضل الرحمن حماس رہنماؤں سے ملاقات کیلئے قطر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات کیلئے قطر پہنچ گئے۔

 جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مولانا فضل الرحمان غزہ کیلئے روانہ نہیں ہوئے۔جے یو آئی کی تردید جاری

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کےسفیرکا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن عالم کے دعویداروں کے ہاتھ غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران حماس کی قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن اور انکی جماعت کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے پاکستان میں مؤثر آواز بلند کرنے اور مالی تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے غزہ جانے کی اطلاع آئی تھی، جس کی جے یو آئی ترجمان نے تردید کر دی ہے۔

Related Posts