دوسرا ٹیسٹ: 319کے جواب میں پاکستان کے 2کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ: 319کے جواب میں پاکستان کے 2کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے
دوسرا ٹیسٹ: 319کے جواب میں پاکستان کے 2کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے

کراچی میں ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 277 رنز پر ڈکلیئرکردی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے۔

مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرنے کے بعد اننگز کو ڈکلیئر کردیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا، مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں ضائع کردیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، دوسرا نقصان میر حمزہ کی صورت میں اُٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔کھیل کے اختتام تک امام الحق صفر پر ناٹ آؤٹ وکٹ پر موجود تھے۔

Related Posts