اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوام متحدہ نے اتوار کے روز پاکستان کو ان 23 ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت 23 ممالک کو گزشتہ دو سالوں میں خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران پاکستان سمیت 23 ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا رہا، متاثرہ ممالک میں افغانستان، برازیل، ایران، عراق، امریکا سمیت افریقی اور جنوبی امریکی ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2050 تک اضافی 40 لاکھ مربع کلومیٹر علاقے کو بحالی کی ضرورت ہوگی جبکہ رپورٹ میں ترقی پذیر ممالک کو فوری فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،بھکر میں پارہ 49ڈگری کو چھو گیا

حکام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمارے پاس وقت اور آپشنز کی کمی ہے، جیسے ہمارے پاس پانی ختم ہو رہا ہے۔

Related Posts