ایشیا کپ پر تنازع، پاکستان نے اے سی سی سے جلد اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کو ستمبر میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے لیکن بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند نہیں ہے، جس کی وجہ سے پی سی بی نے بھی اکتوبر، نوبر میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ایشین کرکٹ کا پروگرام جاری کیا تھا جس میں ایشیا کپ کے میزبان ملک کا نام ہی درج نہ تھا۔ اُن کی اس ٹوئٹ پر نجم سیٹھی نے اس کا سخت ردعمل دیتے ہوئے انھیں طنزیہ جواب دیا تھا، بعد میں اے سی سی نے شیڈول میں عدم مشاورت کا پاکستانی دعویٰ مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا سے سیریز کی منسوخی کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے رابطہ

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اِن دنوں یواے ای میں ہیں جے شا کی آمد پر ان سے تبادلہ خیال کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر وہ نہیں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی کی اے سی سی کے توسیتھ پریرا سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے جلد میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا، پی سی بی اب بھی اپنے موقف پر قائم ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا اور اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو وہاں ورلڈکپ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بعض حلقوں کی جانب سے پی سی بی کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایونٹ یواے ای میں کرانے پر راضی وجائے لیکن پی سی بی اُس کے حق میں نہیں ہے۔ حکام کے خیال میں اگر ایسا کیا گیا تو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں بھی مشکل پیش آئے گی۔