پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی میرا 6کروڑ روپے کامقروض ہے، یونس خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

younis Khan
younis Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پیسہ میرے لیے کوئی ایشو نہیں ہےلیکن پی سی بی نے آج بھی میرے چار سے چھ کروڑ روپے دینے ہیں۔

یونس خان کا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ مصباح الحق ابھی نئے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق بلے باز کا قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بابر ابھی نوجوان ہے ان کا ٹی 20 کپتان ہونا اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ، بابر اعظم

یونس خان کاشعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

Related Posts