پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی کی آفیشل کٹ اور اینتھم کا ٹیزر ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar zalmi
Peshawar zalmi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے اپنی آفیشل پلئینگ کٹ اور ساتھ ہی پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا جس نے فینز کے جوش و خروش بھی اضافہ کردیا ۔

پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی ، وہاب ریاض، امام الحق اور شوبز اسٹارز مہوش حیات ، ہانیہ عامر بھی آفیشنل ٹیزر میں جلوہ گر ہوئے ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نےشائقین کے جوش کو بڑھاتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنا گیا اور یہ اینتھم پی ایس ایل فائیو میں فینز کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت شاداب خان کو مل گئی

سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے دو کٹس لانچ کی ہیں ، مین کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی لانچ کی گئی ہے جو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے بنائی گئی ہے ۔

Related Posts