پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 31 اکتوبر تک ملک میں روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق اس عرصے تک ملک میں روئی کی پیداوار 67 لاکھ 94 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 37 لاکھ 33 ہزار 188 گانٹھوں کی نسبت 30 لاکھ 60 ہزار 818 گانٹھیں (81.99 فیصد) زیادہ ہوئی۔

(نوٹ: گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوئی تھی)
اس عرصے میں صوبہ پنجاب میں پیداوار 29 لاکھ 97 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی 20 لاکھ 98 ہزار گانٹھوں کے نسبت 9 لاکھ گانٹھیں (42.86 فیصد) زیادہ ہوئی۔

صوبہ سندھ میں 37 لاکھ 97 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی 16 لاکھ 35 ہزار گانٹھوں کی پیداوار کی نسبت 21 لاکھ 61 ہزار 685 گانٹھیں (132.18 فیصد) زیادہ ہوئی۔ (نوٹ گزشتہ سال سندھ کا علاقہ تباہ کن سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔)

اس عرصے میں برآمد کنندگان اور ٹریڈرز نے 2 لاکھ 79 ہزار گانٹھیں خریدی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 49 ہزار گانٹھیں خریدی تھی۔

ٹیکسٹائل ملز نے 58 لاکھ 2 ہزار گھنٹے خریدی جبکہ گزشتہ سال 30 لاکھ 36 ہزار 129 گانٹھوں کے نسبت 27 لاکھ 66 ہزار گانٹھیں (91.09 فیصد) زیادہ ہے۔

جنرز کے پاس 7 لاکھ 13 ہزار 150 گانٹھوں کا اسٹاک ہے جو گزشتہ سال کے 6 لاکھ 66 ہزار 664 گانٹھوں کے نسبت (6.97 فیصد) زیادہ ہے۔

اس سال 594 جننگ فیکٹریاں چل رہی ہے جبکہ گزشتہ سال 609 جننگ فیکٹریاں چل رہی تھی 15 فیکٹریاں کم چل رہی ہیں۔

عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ملک میں کپاس کی کل پیداوار تقریبا 90 لاکھ گانٹھوں کی ہونے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے باوجود اس عرصے کے بعد تقریبا 13 لاکھ گانٹھوں کی آمد ہوئی تھی اس سال مزید 18 تا 20 لاکھ گانٹھوں کی اآمد ہو سکتی ہے۔

Related Posts