اسلام آباد: پاکستان کی نگران وفاقی حکومت نے بجلی کے بھاری بھرکم بلز میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا اور بجلی کے بلز میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے بات چیت کی۔ نمائندہ ایسٹر پریز کو بجلی کے بلز آنے کے بعد کی صورتحال پر آگہی دی گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ
وزارتِ خزانہ ذرائع کے مبینہ حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے مؤقف پر بریفنگ لی۔ حکومت نے بجلی کے بلز میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلز میں ریلیف کیلئے نگران حکومت سے تحریری پلان کا مطالبہ کیا۔ آج شام تک آئی ایم ایف کو حکومت کا پلان تحریری صورت میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین ورچؤل رابطہ ہوا جبکہ بجلی کے بلز میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو بھیجے جانے کی صورت میں آئی ایم ایف کی جانب سے بلز پرریلیف ملنے کا امکان ہے۔