پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم میں اہم کامیابی، کمیٹی کی صدارت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو 1 سال کیلئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کمیٹی کی صدارت مل گئی
پاکستان کو 1 سال کیلئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کمیٹی کی صدارت مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کو رواں سال 2021ء کیلئے عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں کمیٹی کی صدارت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سن 2021ء کیلئے ڈبلیو ٹی او (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) کی کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سربراہی کرے گا جس کا تعلق تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات سے ہے۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کمیٹی کی سربراہی کرے گا جو تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کاوشیں بروئے کار لائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا بھر میں تجارت کے عالمی معاملات دیکھنے اور تجارت سے متعلق قوانین تیار کرنے والیعالمی تجارتی تظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) کی سربراہی ایک خاتون نے سنبھالی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 66 سالہ نجوزی اکونجو اویلا نے یکم مارچ سے عالمی تجارتی تظیم کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزید پڑھیں: پہلی بار عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی خاتون کے سپرد

 

Related Posts