پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، فیصلہ کُن دن کا آغاز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، فیصلہ کُن دن کا آغاز ہوگیا
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، فیصلہ کُن دن کا آغاز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے فیصلہ کُن دن کا آغاز ہوگیا ہے۔

لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 278 رنز بنانے تھے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، عثمان خواجہ 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز بنائے، مارنس نے 36 جبکہ اسٹیو اسمتھ 17 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے بعدازاں میچ کے اختتام تک ٹریوس ہیڈ 11رنز پر کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد نے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

یوں پاکستان کو جیت لئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور ان کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالئے تھے، امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

Related Posts