ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، ثنا میر کو ڈراپ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sana mir
sana mir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی ثنا میر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا اور پاکستان کیلئے متعدد ایوارڈ جیتنےوالی سابق کپتان ثناء میرکو ڈراپ کردیاگیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہناتھا کہ ورلڈکپ کے لیے جونیئر اور سینئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے، تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میرتجربہ کار پلیئرز ہیں، تاہم منتخب اسکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، مثبت ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے اورعالمی کپ جیتنے کی کوشش کریں گے، ، جونیئراور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سمیت اپنے پول میں شامل ٹیموں کو بھی ہرا چکے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران بھی ان ٹیموں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم جیت کے لیے جائے گی ہم بھی ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لیے آسٹریلیا جائیں گے اور میگا ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایونٹ میں پندرہ رکنی قومی ٹیم بسمعہ معروف کریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ویمنز کا پہلا مقابلہ چھبیس فروری کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔

Related Posts