قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے صوبائی حکومت کی حمایت میں بیان دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن پر صوبائی حکومت کے فیصلوں کی حمایت میں بیان جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مخالفت برائے مخالفت کے نقطۂ نظر سے یہ سمجھ لیجئے کہ سندھ میں حزبِ اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ مساجد کے معاملات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صوابدید اور حق ہے کہ وہ فیصلے کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد پر بھی توجہ دیں گے جبکہ ماضی میں وہ عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ماضی میں سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن اور راشن کی تقسیم جیسے فیصلے کیے جبکہ انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے گنجائش بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔ ان تمام فیصلوں سمیت گزشتہ 12 سالہ دورِ حکومت بھی ہمارے سامنے ہے۔