ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری، 26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ سے صفایا کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری، 26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ سے صفایا کردیا گیا
ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری، 26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ سے صفایا کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان بھر میں ٹڈی دل حملوں پر قابو پانے کیلئے این ایل سی سی (نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر) کا آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہوگیا، اب تک 26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ کی اراضی سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹڈی دل کنٹرول مرکز (این ایل سی سی) کے مطابق محکمۂ تحفظِ خوراک، زراعت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے ٹڈی دل کے متاثرہ علاقے سبزی خور سبز تیلے (ٹڈی دل) سے بازیاب کرائے جا رہے ہیں۔

ٹڈی دل کنٹرول مرکز کے مطابق ملک کے 18 اضلاع میں 1026 ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ 10 کروڑ 27 لاکھ ایکڑ کا سروے مکمل کر لیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق 2 لاکھ 35 ہزار 454 ایکڑ کا سروے کیا گیا جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سروے کیا گیا۔

سروے کے نتائج سامنے آنے پر 3 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے 1 ہزار 932 ایکڑ رقبے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن مکمل کیا گیا۔

کے پی کے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 28 جبکہ بلوچستان میں 2 لاکھ 6 ہزار 921 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے نتائج کے بعد 14 اضلاع میں 635 ایکڑ کی اراضی پر آپریشن مکمل ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے وفاق اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ٹڈی دل کے باعث فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے3 روز قبل  نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، سید فخر امام، خسرو بختیار، شبلی فراز، اسد عمر اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

Related Posts