کراچی میں خاتون کی نشاندہی پر نوجوان قتل، ساتھی زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دوسرا زخمی،جاں بحق نوجوان کو  5 گولیاں ماری گئی ہیں۔

مقتول کی شناخت انس کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے زخمی نوجوان کا بیان لے لیا ہے،فائرنگ کرنے والا ملزم موٹرسائیکل پر سوارتھا،زخمی کے مطابق موٹرسائیکل پر خاتون بھی سوار تھی۔

زخمی نوجوان نے بیان دیاکہ خاتون کی نشاندہی پر مسلح شخص نے فائرنگ کی ، پولیس پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مقتول انس نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی کا رہائشی تھااورطارق روڈ پر کار الیکٹریشن کا کام کرتا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انس کے ورثا سے رابطہ ہوا ہے،ورثاء کے مطابق انس نے دن کو بھائی کو واٹس اپ میسج میں پریشانی کا اظہار کیاتھا۔

انس نے بھائی نے سے کہا کہ آج ہوسکتا ہے مجھے تمہاری ضرورت پڑے،زخمی جواد بھی الیکٹریشن ہے، دونو ں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آوارہ کتوں نے نوعمر بچی کو کاٹ کر لہولہان کردیا

جواد نے فوری بیان میں بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار لڑکی نے شناخت کی اور ساتھِی نے فائرنگ کردی،پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء سے مشاورت کے بعد مقدمہ درج کیاجائے گا، واقعاتی شواہد کو محفوظ کرلیا ہے۔

Related Posts