کراچی میں آوارہ کتوں نے نوعمر بچی کو کاٹ کر لہولہان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

stray dogs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہرانتظامیہ  کتوں پر قابو پانے میں ناکام، ملیر کے علاقے گلشن داد رحیم میں آج ایک بچی کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔

گلشن داد رحیم میں ایک زخمی ہونیوالی بچی گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ چار کتوں نے اس پر حملہ کردیا، بچی کی چیخ و پکار سن کر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچی کوکتوں سے بچایا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ریبیز پاکستان میں ایک مقامی بیماری ہے لیکن اینٹی ریبیز ویکسین کی کمی کے بارے میں شکایت بھی عام ہیں۔

مزید پڑھیں:بالاکوٹ میں گاؤں پر ریچھوں کاحملہ، فصلیں تباہ، مویشی ہلاک

کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا ہے، حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور شہریوں کو کاٹنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts