انگلینڈ اور آئر لینڈ مدِ مقابل، آئی سی سی کی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ اور آئر لینڈ مدِ مقابل، آئی سی سی کی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا
انگلینڈ اور آئر لینڈ مدِ مقابل، آئی سی سی کی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے انگلینڈ اور آئر لینڈ کو مدِ مقابل لا کر ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز کردیا گیا، دونوں ممالک کے کھلاڑی 3 میچز پر مشتمل سیریز میں شامل ہوں گے۔

مذکورہ ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا گیا ہے جس سے عالمی کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہواہے جبکہ سیریز جیتنا انگلینڈ اور آئر لینڈ دونوں کیلئے اہم ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد ون ڈے سپر لیگ کو کم و بیش 2 ماہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز جیتنے والی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ تک رسائی آسان ہوگی۔

کرکٹ کی دنیا میں وائٹ بال کے ذریعے لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس کے تحت سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی پابندی بھی کی جائے گی تاکہ کھلاڑی اور شائقین کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کی اِس سیریز میں نئے قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے۔ تھرڈ امپائر کو آؤٹ اور ناٹ آؤٹ پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نوبال کی نگرانی کی ذمہ داری بھی دے دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں

Related Posts