انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈربی:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی نئی کٹس ڈربی پہنچ گئیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے ہر کرکٹر کو اس کی کٹ پہنچائی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 5 اگست سے شروع ہوگی، اس سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی نئی وائٹ کٹس ڈربی پہنچا دی گئی ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور دیگر کو ان کے کمروں میں کٹ پہنچائیں۔

اس دوران اس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی، قومی کرکٹرز نے نئی کٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور آخر میں کرکٹرز نے سیلفی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

Related Posts