اسلام آباد اور لاہور میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد اور لاہور میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
اسلام آباد اور لاہور میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اسلام آباد میں 95 نئے اور لاہور میں 20 نئے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں 24گھنٹے میں اومی کرون کے 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد اومیکرون کیسز کی کل تعداد 306 ہوگئی۔ڈاکٹر زعیم نے بتایا کہ 24گھنٹے میں اسلام آباد میں 113 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور اس دوران کورونا کیسز کی شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ او نے اپیل کی کہ شہری ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسینیشن کرائیں اور وباکاپھیلاؤ روکنے کیلئے ایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 20 نئے کیس سامنے آئے، جس کے بعد اومیکرون کے کیسز کی تعداد308ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز کی شرح 15فیصد سے تجاوز،اومی کرون کراچی کی خواتین کا دشمن بن گیا

محکمہ صحت کے مطابق ساہوال میں اومیکرون کے 3 کیس اور اوکاڑہ میں ایک کیس سامنے آ یا، جس کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 322 ہو گئی۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

Related Posts