کورونا کیسز کی شرح 15فیصد سے تجاوز،اومی کرون کراچی کی خواتین کا دشمن بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases ratio crosses 15 percent, women vulnerable

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائدمیں کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، ایک ہی دن میں  سیکڑوں افراد وباء کا شکار ہوگئے، اومی کرون نے کراچی کی خواتین کو نشانہ بناناشروع کردیا،حکومت نے سخت اقدامات کا عندیہ دیدیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15.52 فیصد رہی،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 928 کیس رپورٹ ہوئے جن میں 759 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

دوسری جانب کراچی میں اومی کرون کا پھیلا ؤتیزی سے جاری ہے، کراچی کے ضلع ایسٹ اور ساؤتھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں تاہم اس وائرس سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

سربراہ ڈاؤ کورونا لیب پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں اومی کرون کے کیسز میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں صحت کا مثالی نظام، خاتون نے رکشہ ریڑھی پربچےکو جنم دے دیا

متاثرہ خواتین میں سے 55 فیصد سے زائد خواتین کی عمریں 30 سال سے زائد ہیں جبکہ 40 فیصد سے زائد خواتین کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔اومی کرون کے متاثرہ زیادہ تر خواتین وہ ہیں جو گھروں پر موجود ہیں اکثریتی خواتین نے ویکسین بھی نہیں لگائی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ و ایم پی اے قاسم سومرو کے مطابق کورونا وائرس کی شرح یوں ہی بڑھتی رہی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑنا شروع ہو جائے گا۔

Related Posts