مسئلہ کشمیر: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
مسئلہ کشمیر: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج کشمیر کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔  

بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے  اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، آذر بائیجان، ترکی اور دیگر ممبر ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

ایک دن قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارت کی بالائی پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں آرٹیکل 370 کو بھارتی آئین سے ختم کر دیا جس پر اپوزیشن کا شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

بعد ازاں اس آرڈیننس پر بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دئیے جس کے تحت کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کردی گئی اور اب یہ علاقہ بھارتی یونین کا ایک حصہ تصور کیا جائے گا۔

اس پر پاکستان کی طرف سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممکنہ اختیارات استعمال کرنے کا عندیہ دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف تمام ممکنہ اختیارات کا استعمال کرے گا۔ 

 مزید پڑھیئے: امریکی نمائندہ وزارتِ خارجہ ایلس ویلز کی اسلام آباد آمد۔

Related Posts