Friday, March 29, 2024

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 49 روپے فی کلو کمی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل 2023 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 49 روپے کمی کردی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 229روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اپریل کے پورے مہینے کے لیے 11.8 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 576 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود چاول کی پیداوار میں اضافہ

ماہانہ جائزے میں اوگرا نے 278 سے 229 روپے فی کلو قیمت کم کرنے کا اعلان کیا اور 11.8 کلوگرام کے نئے گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 3278 روپے سے کم ہو کر 2702 روپے ہو گئی۔