حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی 118روپے 31پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں آج نہیں بڑھا رہے تاہم کسی بھی وقت دوبارہ تعین کر سکتے ہیں، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، ان کی پالیسی اور نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت شدیدخسارے میں ہے۔

 

Related Posts