میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیاں ختم، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

سخت گرمی کے باوجود پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں نہیں مل سکیں، کیونکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے تعلیمی سیشنز کے آغاز میں تاخیر نے پورا تعلیمی کیلنڈر متاثر کر دیا ہے۔

عمومی طور پر ایم بی بی ایس کی کلاسز یکم مارچ سے شروع ہوتی ہیں، مگر اس سال داخلوں میں تاخیر کی وجہ سے داخلوں کا آغاز اپریل میں ہوا۔ اس کے نتیجے میں طلبہ کو صرف علامتی طور پر جولائی میں سات دن کی چھٹی دی گئی۔

یہ بوجھ خاص طور پر دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ پر زیادہ ہے، جو ویسے ہی مشکل کورسز سے نبرد آزما ہوتے ہیں اور حالیہ نصاب میں تبدیلیوں نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کئی طلبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ ہی ایسے ہیں جنہیں باقاعدہ گرمیوں کی تعطیلات نہیں ملتیں، جبکہ دیگر شعبہ جات کے طلبہ معمول کی چھٹیاں حاصل کرتے ہیں۔

ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کی حالت تو اور بھی خراب ہے۔ اکثر جگہوں پر ایئر کنڈیشننگ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید گرمی میں ناقص حالات میں رہنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts