وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کا آئین اراکینِ اسمبلی کو صوبے کے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لا کر انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے سیاسی جدوجہد کا حق دیتا ہے۔ اراکینِ بلوچستان اسمبلی نے اپنے آئینی حق کا استعمال کر لیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متحدہ اپوزیشن کے 16 اراکین نے جمع کرائی۔ تحریکِ عدم اعتماد لانے والے اراکین وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے متحد ہو گئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے جام کمال خان کو ہٹا کر صوبائی حکومت کا نیا سربراہ لانے کا امکان سامنے آیا، اراکینِ بلوچستان اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ کے مابین اختلافات شدید ہو گئے۔

 بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اورجام کمال خان کی ڈھکی چھپی لڑائی کی تفصیلات 4 ماہ قبل وزیرِ اعظم تک پہنچ گئیں۔ اراکینِ اسمبلی نے عمران خان سے جام کمال خان کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

باوثوق ذرائع نے مئی کے آغاز میں دعویٰ کیا کہ اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے جام کمال خان کے خلاف شکایات کا ڈھیر لگا دیا۔ پی ٹی آئی اور بی اے پی کے اتحاد میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

مزید پڑھیں: جام کمال کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان