جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد نہ مل سکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان میں سیلاب نے گزشتہ برس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ سیلاب سے سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے علاقے متاثر ہوئے تاہم جنوبی پنجاب کے سیکڑوں خاندانوں کو حکومتی امداد تاحال نہیں مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں متعدد خاندان اپنے آبائی مکانات، مال مویشی اور فصلوں سمیت سب کچھ تباہ و برباد ہونے کے بعد امداد کے منتظر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مکانات کی تعمیر تک کیلئے امداد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آواران میں سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کو اپنا گڑھ سمجھتی ہے تاہم جنوبی پنجاب کے عوام کی داد رسی تاحال نہیں کی جاسکی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 4000 متاثرین کو امدادی رقم کے چیکس سے رقم جاری کی گئی ہیں۔

سیلاب کے باعث جنوبی پنجاب کے اہم شہر راجن پور، ڈی جی خان اور میانوالی متاثر ہوئے۔ حکومت کو بیرونِ ملک سے بھی امداد موصول ہوئی تاہم امداد کی رقم متاثرہ خاندانوں تک نہیں پہنچ سکی۔ سیلاب نے 55 ہزار سے زائد گھر تباہ کردئیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 7 ہزار 863 پختہ جبکہ 47 ہزار 500 کچے مکانات تباہ ہوئے۔ 4 لاکھ 30 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، 652 جانور بھی ہلاک ہو گئے۔ 81 افراد جاں بحق جبکہ 55 زخمی بھی ہوئے۔

Related Posts