لاہور، مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، مینارِ پاکستان پر دست درازی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور، مینارِ پاکستان پر دست درازی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مینارِ پاکستان پر دست درازی، بد تمیزی، توہین آمیز رویے اور جنسی ہراسگی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 3 سے 400 افراد کی بد تمیزی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کی نئی ویڈیو میں عائشہ اکرم اور ساتھیوں کو مینارِ پاکستان آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے دست درازی، آج اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔عاصم اظہر

نئی ویڈیو میں عائشہ اکرم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہیں۔ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے اردگرد جمع ہو کر ہلڑ بازی شروع کی جس کے بعد بد تمیزی اور ہراسگی کا واقعہ پیش آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر آج بھی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا واقعہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون کو کور کرنے والا شخص ان کا منگیتر تھا اور ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اپنے فینز کے ہمراہ تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک اور مینارِ پاکستان کے قریب مداحوں نے ٹک ٹاکر خاتون سے ملنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بدتمیزی، توہین آمیز روئیے اور ہراسگی کا واقعہ پیش آیا۔ 

https://twitter.com/ImMeharSam/status/1427951634005598213

آج سے 2 روز قبل مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چند سو افراد نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ 14 اگست کے روز لاہور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آج بھی وائرل ہے۔ ویڈیو میں 3 سے 400 افراد ٹک ٹاکر خاتون پر حملہ آور ہوتے نظر آئے جو اسے ہراساں کرتے ہوئے کھینچاتانی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خاتون پر 400افراد کے حملے کا مقدمہ درج، حکومت حرکت میں آگئی

Related Posts