مینارِ پاکستان، ٹک ٹاکر خاتون پر 400افراد کے حملے کا مقدمہ درج، حکومت حرکت میں آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان، ٹک ٹاکر خاتون پر 400افراد کے حملے کا مقدمہ درج، حکومت حرکت میں آگئی
مینارِ پاکستان، ٹک ٹاکر خاتون پر 400افراد کے حملے کا مقدمہ درج، حکومت حرکت میں آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چند سو افراد نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج سے 4 روز قبل لاہور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آج بھی وائرل ہے۔ ویڈیو میں 3 سے 400 افراد ٹک ٹاکر خاتون پر حملہ آور ہوتے نظر آئے جو اسے ہراساں کرتے ہوئے کھینچاتانی کرتے ہیں۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کی درخواست پر نامعلوم 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ واقعے پر تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔جواں سال خاتون کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد لوگ مجھے اٹھا کر ہوا میں اچھالتے رہے، کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔

متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون کا کہنا ہے کہ مجھ پر تشدد کیا گیا، موبائل فون، نقد رقم اور سونے کے ٹاپس بھی چھن گئے۔ گزشتہ روز واقعے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ لاری اڈہ میں درج کر لیا گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں شام 6 بج کر 30 منٹ پر ویڈیو بنانے آئی۔

منگل کے روز درج کرائے گئے مقدمے کے متن میں خاتون نے کہا کہ میں شام کے وقت اپنے ساتھی عامر سہیل، کیمرہ مین صدام حسین اور دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں یو ٹیوب کیلئے ویڈیو بنا رہی تھی۔ اسی دوران 400سے زائد افراد نے حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون اور ساتھی ہجوم سے نکلنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم ناکامی ہوئی۔ اسی دوران گارڈ نے جنگلے کا دروازہ کھول دیا، وہ لوگ اندر گئے تاہم ہجوم میں شامل افراد نے جنگلہ پھلانگ کر دوبارہ کھینچا تانی شروع کردی۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ چند سو افراد  کے فعل نے معاشرے کا سر جھکا دیا۔ ایف آئی آر کاٹی جاچکی۔ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،غیرت کے نام پر خاتون اور پڑوسی قتل، شوہر گرفتار، بیٹا فرار

Related Posts