پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر
پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کی کامیابی پر گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شریکِ حیات سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے گیت کی شہرت میں اہلیہ سارہ کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ میں تمام تر محبت اور عزت و احترام پر شکر گزار ہوں۔ مجھے علم ہے کہ میری اہلیہ اسٹائلنگ کے متعلق کتنی حساس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل کا ترانہ ریلیز، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے مداحوں کے دل جیت لیے

انسٹاگرام پیغام میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ میں اپنی خوبصورت اہلیہ سارہ کا شکر گزار ہوں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے آگے دیکھ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ویڈیو کیلئے ہمارے پاس وقت جتنا کم تھا، اسے دیکھتے ہوئے سب نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے ترانے کو اپنی آواز دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ترانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں نے کمال کردیا۔

شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آج سے 2 روز قبل ریلیز کیے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کو یو ٹیوب پر 30لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اب تک 2 لاکھ 55ہزار سے زائد لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کردی ہے۔ 

Related Posts