طبی ماہرین کا بڑا کارنامہ، اچانک آنے والی موت سے بچنے کیلئے دوا تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طبی ماہرین کا بڑا کارنامہ، اچانک آنے والی موت سے بچنے کیلئے دوا تیار
طبی ماہرین کا بڑا کارنامہ، اچانک آنے والی موت سے بچنے کیلئے دوا تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: سائنسدانوں نے اچانک آنے والی موت سے بچنے کیلئے دوا تیار کر لی جس سے پیٹ میں موجود ایک رگ کے اچانک پھٹ جانے سے ممکنہ ہلاکت کو روکا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق سے پتہ چلایا کہ تجرباتی دوا کے ذریعے چوہوں کو پیٹ میں خون کی بڑی نالی کے پھٹنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے بائیو میٹرئیلز ایڈوانسز میں شائع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چاند کی تسخیر کا مشن آرٹیمس 1دوسری بار ناکام، کیا انسان واقعی چاند پر قدم رکھ چکا ہے؟

واضح رہے کہ روئے زمین پر تیزی سے پھیل جانے والے چوہوں کو اپنے بچوں کو دودھ پلانے والے جانوروں یعنی میملز میں سے سب سے زیادہ کامیاب سمجھا جاتا ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک چوہوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے تاہم انسانوں پر کوئی بھی دوا آزمانے سے قبل اس کا تجربہ چوہوں پر کیاجاسکتا ہے۔

امریکا میں ہر سال کم و بیش 2 لاکھ افراد میں پیٹ کی رگ سے متعلق مرض کی تشخیص ہوتی ہے اور سالانہ 15 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، مرض کو ٹرپل اے کا نام دیا جاتا ہے، زیادہ تر سگریٹ نوشی کرنے والے مرد اس کا شکار بنتے ہیں۔ تشخیص کیلئے مریضوں کے جسم میں کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 65 سے 75سال کی عمر تک کے تمام مرد جو زندگی میں کبھی تمباکو نوشی کرچکے ہوں یا کر رہے ہوں، انہیں ٹرپل اے کی تشخیص کیلئے الٹرا ساؤنڈ اسکین کروانا چاہئے جبکہ ٹرپل اے میں اضافے کا سبب خون کی نالیوں میں سوزش کو قرار دیا جاتا ہے۔

ماضی میں ٹرپل اے کے علاج کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ محققین نے نینو پارٹیکلز کے استعمال سے سوزش میں مزاحمت کرنے والے مواد کو سوجن زدہ خون کی نالیوں تک پہنچایا جس سے بیماری کے اثرات زائل کرنے میں مدد ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کیلئے اس تکنیک پر مبنی دوا کا استعمال اچانک موت سے بچا سکتا ہے۔

 

Related Posts