چاند کی تسخیر کا مشن آرٹیمس 1دوسری بار ناکام، کیا انسان واقعی چاند پر قدم رکھ چکا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی جانب سے انسان کو چاند پر بھیجنے اور چاند کو تسخیر کرنے کا مشن آرٹیمس 1 دوسری بار ملتوی کردیا گیا ہے جس پر ایک بار پھر یہ فرسودہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا پہلی بار جب نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھا تو وہ کوئی فلمی منظر تو نہیں تھا؟ کیا ماضی میں واقعی انسان چاند پر قدم رکھ چکا ہے؟

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ناسا کی طرف سے انسان کو خلا میں بھیجنے کا مشن راکٹ سے مائع ہائیڈروجن کے اخراج کے باعث ملتوی کیا گیا ہے تاہم ناسا نے تاحال انسان کو چاند پر بھیجنے میں ناکامی کا اعتراف نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب خود کو پیغام بھیجنا ممکن ہوگا

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو بھی آرٹیمس ون نامی مشن کے تحت انسان کو چاند پر بھیجنے کی کوشش اسپیش لانچ سسٹم یعنی راکٹ انجن میں مسئلے کے باعث ناکامی سے دوچار ہوگئی جس پر 3ستمبر کو مشن کا دوبارہ آغاز ہوا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے آرٹیمس 1 مشن روانہ کیا جانے والا تھا، تو راکٹ سے ایندھن خارج ہونے لگا جس پر خلائی مشن ملتوی کیا گیا۔ تاحال مشن کو تیسری بار شروع کرنے کیلئے کسی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا انسان کبھی چاند پر گیا بھی تھا؟ اور نیل آرمسٹرانگ کے چاند پر قدم رکھنے کی ویڈیو پر مختلف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث ہوتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر امریکا کا جھنڈا رکھا تو وہ لہرا رہا تھا جبکہ چاند پر ہوا نہیں چلتی تو جھنڈا لہرا کیسے رہا تھا؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ جھنڈے کو انگریزی حرفِ تہجی ایل کی شکل میں 2 ڈنڈیوں سے لگایا گیا تھا جو لہرا نہیں رہا تھا بلکہ کسی قدر الجھا ہوا ہونے کی وجہ سے اسٹل امیجز میں لہراتا محسوس ہوا۔ویڈیو میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

ایک اور سوال یہ کیا جاتا ہے کہ جب چاند سے زمین کی تصویر کھینچی گئی تو اس میں آسمان پر تارے کیوں نظر نہیں آئے؟ تو اس کا تکنیکی جواب یہ بنتا ہے کہ کیمرے کو جب تک آسمان پر فوکس نہ کیا جائے اور جب تک کیمرے کا لینس اس قابل نہ ہو تو وہ ستاروں کی تصویر نہیں کھینچ سکتا بلکہ آسمان ایسی تصاویر میں سیاہ رنگ کا ہی نظر آئے گا۔

Related Posts