پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر
50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی ۔

میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیاکہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا جس پر اسد عمر نے جواب دیاکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں:خان صاحب !پوری قوم رو رہی ہے،اچھے دن کب آئیں گے ؟،بلاول بھٹو

صحافی نے کہاکہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر مین مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھائوآنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے،ہم نے یہ کہا تھا پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں ہے۔

Related Posts