نوازشریف کے دل ودماغ کی بند شریانیں کھلوانے کیلئے امریکا میں علاج کے لیے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC releases advertisement for summoning Nawaz on Nov 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے دل ودماغ کی بند شریانوں کھلوانے نوازشریف کے اہل خانہ نے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عند دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: جج ارشد ملک اسکینڈل میں عدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کردی

اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyriبند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔نواز شریف کی گردن کی شریانیں90 فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے3اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے ۔

Related Posts