نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا کرکٹ ون ڈے سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا کرکٹ ون ڈے سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار
نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا کرکٹ ون ڈے سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی تیار کر لیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود گراؤنڈ اسٹاف کھلاڑیوں کے لیے پورے میدان کو بہتر بنا رہا ہے اور پچز کو بہتر سے بہتر کھیل کے لیے تیار کیا جارہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا کام بھی اپنے آخری مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار

اسٹیڈیم میں بہترین پکچر کوالٹی کے ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جن کی بدولت اسٹیڈیم کا کونہ کونہ کیمرے کی نظر میں ہوگا، کل 80 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد مشکوک افراد کی نگرانی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے تمام کیمروں سے نگرانی ہوگی جبکہ سیکورٹی ادارے مہمان اور میزبان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج بورڈ ہیڈ کوارٹرز سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے  جبکہ تین ون ڈے میچز شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان روانگی کا شیڈول گزشتہ روز جاری کیا گیا  جس کے مطابق آج روانگی کے بعد مہمان ٹیم کا آفیشل فوٹو گراف لیا جائے گا اور کپتان میڈیا سے پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ سری لنکن ٹیم آج شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

Related Posts