فنکار جوڑا سیر سپاٹوں میں مصروف، نیمل خاور اور حمزہ عباسی کا اظہارِ مسرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنکار جوڑا سیر سپاٹوں میں مصروف، نیمل خاور اور حمزہ عباسی کا اظہارِ مسرت
فنکار جوڑا سیر سپاٹوں میں مصروف، نیمل خاور اور حمزہ عباسی کا اظہارِ مسرت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نیمل خاور نے سیر و سیاحت کے خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فنکار جوڑے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایک اور تصویر میں نیمل خاور خوبصورت پہاڑ کے سامنے بیٹھی مسکراتی نظر آئیں۔ 

فنکار جوڑا آج کل سیر سپاٹوں میں مصروف ہے جبکہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کو مختلف تصاویر میں شمالی علاقہ جات میں گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔

نیمل خاور کی طرح حمزہ علی عباسی نے بھی ایک طویل عرصے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت سے سوال کیا کہ کہیں یہ تصویر غلطی سے تو پوسٹ نہیں کردی؟

بعض سوشل میڈیا صارفین نے حمزہ علی عباسی کو عالمِ دین کا درجہ دے ڈالا اور ان سے شرعی سوالات پوچھنے لگے۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ جنت میں لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب سے درجے عطا کیے جائیں گے۔

مداح نے پوچھا کہ جنت میں جو شخص نچلے درجے کا ہوگا، وہ تو ضرور چاہے گا کہ اسے اوپر کا درجہ دیا جائے۔ تو کیا اس سے بغض، کینہ اور بے سکونی جنم نہیں لے گی؟ تاہم حمزہ علی عباسی کی طرف سے سوال کا جواب تاحال سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

Related Posts