وکی پیڈیا کی سنگین غلطی، نادیہ خان ہانیہ عامر کو اپنا جیون ساتھی قرار دینے پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکی پیڈیا کی سنگین غلطی، نادیہ خان ہانیہ عامر کو اپنا جیون ساتھی قرار دینے پر برہم
وکی پیڈیا کی سنگین غلطی، نادیہ خان ہانیہ عامر کو اپنا جیون ساتھی قرار دینے پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی جیون ساتھی قرار دئیے جانے پر وکی پیڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکی پیڈیا نے غلطی سے نادیہ خان کے شریکِ حیات کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیا۔ اپنے شو میں ٹی وی میزبان نے عمران عباس کو مہمان کے طور پر مدعو کیا اور وکی پیڈیا کے پلیٹ فارم سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر تشویش کا اظہار کیا۔

شو کے دوران ٹی وی میزبان نادیہ خان نے وکی پیڈیا کو لطیفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم لوگوں کے متعلق مکمل طور پر غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے عمران عباس سے کہا کہ اندازہ لگانے کی کوشش کریں، وکی پیڈیا پر میرا شریکِ حیات کون ہے؟

اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ وکی پیڈیا پر ہانیہ عامر کو میرا شریکِ حیات بتایا گیا ہے جس پر مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ جس نے بھی یہ معلومات تبدیل کی ہیں، وہ مجھے روشن خیال اور ترقی پسند محسوس ہوتا ہے۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=TdrLYuFMErE

پروگرام کی میزبان نادیہ خان نے کہا کہ وکی پیڈیا پر میری عمر بھی غلط درج ہے۔ یہی معلومات ہانیہ عامر کی داستانِ حیات (بائیو) میں لکھی ہوئی ہے اور جب ہم اسے تبدیل کرتے ہیں تو کوئی آتا ہے اور اسے دوبارہ غلط لکھ کر چلا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وکی پیڈیا کی طرف سے یہ سنگین غلطی پہلی بار نہیں کی گئی۔ گزشتہ برس بھی ارطغرل غازی کی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کو وکی پیڈیا نے اداکار یاسر حسین کی والدہ قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقعے پر دیکھی جانے والی 5 ناقابلِ فراموش فلمیں

Related Posts