نیب نے میر شکیل الرحمان اراضی کیس میں نواز شریف کو بھی طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB summons Nawaz Sharif in Mir Shakil's land scam case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس میں طلب کرلیا ہے۔

نیب کے مطابق نواز شریف نے 1986 میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر 54 کنال اراضی لیز پر دی تھی اور انہیں اس معاملے میں اپنا بیان قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

نواز شریف اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

واضح  رہے کہ چند روزقبل نیب نے جنگ گروپ کے مالک کو اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب نواز شریف کے دور میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی 54 کنال اراضی سے متعلق 34 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:نیب نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو حراست میں لے لیا

میر شکیل الرحمان نے جس اراضی کے لئے جنرل پاور آف اٹارنی حاصل کیا تھا وہ مختلف مقامات پر تین واقع ہے اوریہ پلاٹ میر شکیل الرحمان نے اہلیہ اور بچوں کومنتقل کیے ۔

Related Posts