لاہور میں نیب کی کارروائی، شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں نیب کی کارروائی، شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور میں نیب کی کارروائی، شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

داتا کی نگری لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب)  نے کارروائی کرتے ہوئے شریف گروپ کے سی ایف او (چیف فنانشل افسر) محمد عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی گرفتاری مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب اہلکاروں نے محمد عثمان نامی شریف خاندان کے قائم کردہ شریف گروپ میں چیف فنانشل آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے آفیسر کو گرفتار کیا  جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی۔

لاہور کے تھانہ سمن آباد میں محمد عثمان کے بھائی کی طرف سے دی گئی درخواست میں اعلیٰ حکام سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف فنانشل آفیسر کو فوری طور پر رِہا کیا جائےجبکہ محمد عثمان کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت بھی جاری ہے۔

احتساب عدالت میں چیف فنانشل آفیسر کی درخواست پر ہونےوالی سماعت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ سی ایف او کی گرفتاری ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

قومی احتساب بیورو( نیب) کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم محمد عثمان نے شریف خاندان کی غیر قانونی منی لانڈرنگ کے دوران ان کا ساتھ دیا جبکہ گرفتار ملزمان کے بیانات بھی محمد عثمان کے خلاف ہیں جن کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں  عدالت نے محمد عثمان کا 17 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور پر فردِ جرم  مؤخر

Related Posts