اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو جہاں سے سستا تیل ملا، حکومت خریدے گی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو ہم وہیں سے خریدیں گے۔
رواں ماہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
قبل ازیں فرانسیسی ایجنسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روس سے تیل خریدنے کا خواہاں ہے؟ مصدق ملک نے کہا کہ پہلی کھیپ کا جائزہ لیں گے۔
انٹرویو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ فی الحال پہلی کھیپ آنے پر دیکھیں گے کہ روسی تیل ملک کی کتنی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے جہاں تیل، گیس اور توانائی کا بحران معاشی بحران سے منسلک ہوچکا ہے۔
پاکستان کو ملکی ضروریات کی 84فیصد پیٹرولیم مصنوعات بیرونِ ملک سے درآمد کرنی پڑتی ہیں۔ زیادہ تر تیل عرب ممالک سے خریدا جاتا ہے۔