لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ میں 182 بچے کورونا کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حقائق سے پردہ اٹھادیا، 182معصوم بچوں  کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اہم حقائق سے پردہ اُٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آراء ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کاکہنا ہے کہ کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن کو ہی غلط قراردیتا ہے، میں اپنے صوبے کے عوام کے سامنے چند حقائق رکھ رہا ہوں۔

ترجمان سندھ حکومت نے بتایا ہے کہ دس سال سے کم کے 182 معصوم بچے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں،ساٹھ سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا پازیٹیو ہیں۔

یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ یہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں سے نہیں نکلے ہونگے،انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے شکار کیا جو گھروں سے باہر نکلے۔

ا نہوں نے کہا کہ لوگوں نے باہر نکل کر کورونا وائرس کو کیچ کیا اور گھر آکر اپنے بزرگوں اور معصوم بچوں کو وائرس زدہ کردیا،اسی لئے آپکی حکومت بار بار گھروں پر رہنے اور آئیسولیشن کی تلقین کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئیے اپنے گھروں پر قیام سے خود اور اپنی فیملی کو اس مرض سے محفوظ رکھیں،خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں۔

ہمیں اپنے معصوم بچوں، بزرگوں اور پورے معاشرے کو اس مرض سے بچانا ہے۔یہ تبھی ممکن ہے جب ہم لاک ڈاؤن کو سنجیدہ لیکر اس پر خود بھی اور دوسروں کو بھی عمل کروائیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اپنے ارد گرد، پڑوس، محلے اور ملنے والے افراد سے سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔ ماہ رمضان میں اپنے رب کے حضور خوب دعائیں مانگیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں توسیع، حکومت مستحقین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی ریلیف دے

اللہ تعالی اس وباء کو پاکستان اور پوری دنیا سے ختم فرمائے۔ آمین۔