کراچی: نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جڑانوالہ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمناک ہے، اگر کسی نے کوئی گستاخی کی ہے تو اس کا قانونی راستہ موجود ہے۔
جڑانوالہ کا واقعہ پوری قوم کے لئے شرمناک ہے اگر کسی نے کوئی گستاخی کی ہے تواسکاقانونی راستہ موجود ہے اسکے ردعملُ میں گرجاوں کو جلانے یا پرامن عیسائی شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت ہے اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) August 17, 2023
مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ اسکے ردعمل میں گرجا گھروں کو جلانے یا پرامن عیسائی شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت ہے، اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جڑانوالہ واقعے پر پاکستانی ستاروں کی شدید مذمت
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔
ویڈیو کی مدد سے اعلانات کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔