متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی جگہ وفاقی وزیر کا نیا نام دے گی۔وزیر دفاع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی جگہ وفاقی وزیر کا نیا نام دے گی۔وزیر دفاع
متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی جگہ وفاقی وزیر کا نیا نام دے گی۔وزیر دفاع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  خالد مقبول صدیقی کی جگہ نیا نام دینے پر رضامند ہے۔

خالد مقبول صدیقی کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمارے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئیے ہیں۔ حکومت ایم کیو ایم کے جائز مطالبات ضرور حل کرے گی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ قومی معاملات پر قانون سازی کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ الیکشن کمیشن اراکین کے تقرر اور احتساب بل سے متعلق مذاکرات جلد کیے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف حکومت کے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں 17 دسمبر کو ایک صحافی نے پرویز خٹک سے غداری کیس کے فیصلے کے حوالے سے سوال کیاتو انہوں نے بتایاکہ میں تو صبح سے مصروف تھا،آپ سے سن رہا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہاکہ عدالت کے فیصلے میں کون کچھ کرسکتا ہے،سپریم کورٹ ایسا ادارہ ہے جس کے فیصلے پر عملددر آمد کرنا ہوتا ہے۔صحافی نے بتایا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کی بجائے خصوصی عدالت نے کیا۔ 

مزید پڑھیں: وزیردفاع پرویزخٹک پرویزمشرف فیصلے سے لاعلم 

Related Posts